پاکستان

روڈا کو بڑا ریلیف مل گیا

لاہور لاہور ہائی کورٹ سے روڈا کو بڑا ریلیف مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق روڈا کے تحت حاصل زمین کے معاوضے سے متعلق درخواست خارج کردی گئی اورروڈا ایکوزیشن ریفرنس کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کی استدعا مستردکردی گئی۔

’’24نیوز ‘‘ کے مطابق جسٹس راحیل کامران نے سائل طیب نور وڑائچ سمیت 3 درخواستیں خارج کرنے کا حکم جاری کردیا،عدالت نے 4صفحات کا تحریری حکم جاری کیا جس میں کہاگیاکہ پہلے سے حاصل شدہ اور معاوضہ ادا شدہ زمین پر روڈا کو کام سے نہیں روکا گیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد عثمان خان پیش ہوئے،انہوں نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *