لاہور پاکستان کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیخلاف سیریز سے’’آؤٹ‘‘ ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے اوپنر عبداللہ فضل کمر کے نچلے حصے میں انجری کے باعث ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
’’ایکسپریس نیوز ‘‘ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق یہ انجری جمعرات کو ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن کے دوران پیش آئی جہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔ایم آر آئی اسکین اور طبی معائنے کے بعد ٹیم کے میڈیکل پینل نے انہیں بحالی کے عمل سے گزرنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ متبادل کھلاڑی کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
