بخارسٹ رومانیہ کی وزارت خارجہ نے ایک روسی سفارت کار کو کو نان گراٹا قرار دیتے ہوئے اسے پانچ دنوں کے اندر رومانیہ کی سرزمین چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رومانیہ نے ماسکو سے اپنے سفیر کو بھی واپس بلا لیا ہے۔ ایکس پر رومانیہ کی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق، یہ اقدام 24 اور 26 جولائی کے درمیان رومانیہ کی فضائی حدود کی بار بار خلاف ورزیوں پر اٹھایا گیا ہے۔
