پاکستان

آزاد کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری حاصل ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں اچھی گہما گہمی رہی، ابتدائی معلومات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری حاصل ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایک بیان میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نےبڑھ چڑھ کرانتخابی عمل میں حصہ لیاجو کہ ایک شفاف انتخابی عمل تھا، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کشمیر کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے اچھا الیکشن لڑا، وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیر کے ترقیاتی کاموں پر بہت توجہ دی ہے

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *