ممبئی بھارتی لیجنڈری اداکار دیو آنند کے بیٹے اور اداکار و فلمساز سنیل آنند 70 برس کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے ان کا انتقال ہوا۔ انہوں نے اسی ہسپتال میں آخری سانس لی جہاں ان کے والد دیو آنند کا بھی 2011 میں انتقال ہوا تھا۔
سنیل آنند کی بھتیجی جینا نارنگ نے خاندان کی طرف سے جاری بیان میں بتایا کہ اہلِ خانہ اس مشکل وقت میں ملنے والی محبت، دعاؤں اور حمایت کے لیے شکر گزار ہیں اور لوگوں سے نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست ہے
