اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود کی ملاقات ہوئی ،جس میں وزیراعظم کو یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں میں پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے بہترین تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کا انتظام اولین ترجیح ہے،نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں اور کاروباری صلاحیتوں سے آراستہ کرنا ضروری ہے۔
