راولپنڈی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سےبیلاروس کے چیف آف جنرل اسٹاف اور اول نائب وزیر دفاع میجر جنرل پاویل موراویکو کی زیر قیادت ایک وفد نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور بالخصوص دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
