لاہور لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد کیا گیا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست کو باقاعدہ نمبر لگا کر سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
درخواست پر ابتدائی سماعت جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کی، جبکہ رجسٹرار آفس نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا تھ
