ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 936 روپے ہو گئی۔
ملک میں سونے کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں
ملک میں 10گرام سونے کی قیمت 428 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 66 ہزار 886 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 5 ڈالرز کم ہو کر 4055 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔
