پاکستان

الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منتخب ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی امور میں شفافیت لانے کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے ان کے مالی گوشواروں کی چھان بین خود کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اس مقصد کے لیے الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 137 میں ایک نئی شق شامل کرنے کی تجویز دی ہے، جس کے تحت کمیشن کو ارکانِ پارلیمنٹ کے اثاثوں اور مالی گوشواروں کی براہ راست جانچ پڑتال کا اختیار حاصل ہوگا

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *