پاکستان

میٹرو بس سروس بحال رہے گی، ویڈا اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں معاہدہ

لاہور( آن لائن)لاہور میٹرو بس سروس بند ہونے کا خطرہ ٹل گیا، آپریٹر کمپنی ویڈا اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے درمیان سروس بحال رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جنرل منیجر آپریشنز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیرشاہ کے مطابق ویڈا کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے اورمعاملات طے کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

عزیر شاہ نے کہا کہ میٹرو بس سروس بحال رہے گی اور وپڈا کے مالی ودیگر مطالبات پربات چیت جاری ہے، ویڈا اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے درمیان آج دوبارہ مذاکرات ہوں گے، جن میں کمپنی کے مطالبات کے حل پر پیشرفت متوقع ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *