ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پاکستان میں سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف، چھوٹے کاروبار کو بڑی سہولت

مختصر ویڈیوز کے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے پاکستان میں ایک نیا سیلف سروس ایڈورٹائزنگ حل متعارف کرا دیا ہے جس کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ اپنے برانڈ کی ترقی کے لیے اس پلیٹ فارم کی طاقت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

ٹک ٹاک فار بزنس ایڈز منیجر کے نام سے متعارف کرایا گیا یہ سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو ایسے جدید ٹولز فراہم کرتا ہے جن کے ذریعے وہ ٹک ٹاک کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، نئی آڈئینس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور ایک آسان اور استعمال میں سہل پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی مارکیٹنگ مہمات کو مؤثر انداز میں بہتر بنا سکتے ہیں۔

یہ فیچر مقامی کاروباری افراد کو بااختیار بنانے کے لیے ٹک ٹاک کے جاری اقدامات کا حصہ ہے۔ اس سلسلے میں #GrowWithTikTok ماسٹرکلاس جیسے پروگرام پہلے ہی پاکستانی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو عملی تربیت، تخلیقی ٹولز اور بہترین طریقہ کار فراہم کر چکے ہیں تاکہ وہ اس پلیٹ فارم پر اپنی موجودگی کو مزید مضبوط بنا سکیں۔

ایک حالیہ عالمی جائزے کے مطابق ٹک ٹاک کے 73 فیصد صارفین نے بتایا کہ انہوں نے ٹک ٹاک پر اشتہارات کے ذریعے ایسی نئی مصنوعات دریافت کیں جن پر انہوں نے پہلے کبھی غور نہیں کیا تھا، جبکہ 78 فیصد صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں اس پلیٹ فارم کے ذریعے نئے برانڈز کے بارے میں معلومات حاصل ہوئیں جن سے وہ پہلے واقف نہیں تھے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *