ٹیکنالوجی

مائیکروسافٹ کا بھارت میں 17.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان، اے آئی انفرااسٹرکچر کو فروغ دیا جائے گا

عالمی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے بھارت میں مصنوعی ذہانت (AI) کے انفرااسٹرکچر کی ترقی کے لیے 17.5 ارب ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مائیکروسافٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ستیا نڈیلا نے کہا ہے کہ یہ ایشیا میں کمپنی کی اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق رواں سال کئی عالمی کارپوریشنز نے جنوبی ایشیائی ملک بھارت میں بڑی سرمایہ کاریوں کا اعلان کیا ہے، جہاں سال کے اختتام تک انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 90 کروڑ سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔

ستیا نڈیلا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کے مستقبل کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے مائیکروسافٹ 17.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، جس کا مقصد ملک میں مصنوعی ذہانت کے لیے ضروری انفرااسٹرکچر، مہارتوں اور خودمختار صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔

یہ اعلان انہوں نے نئی دہلی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد کیا اور بھارت میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں موجود مواقع پر مثبت گفتگو پر وزیر اعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *