پاکستان

میرے بچے تصویروں پر فلٹر لگانے پر مجھ سے لڑتے ہیں: جویریہ سعود

پاکستان کی سینئر اداکارہ جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ تصویروں پر فلٹر لگانے سے ان کے بچے ناراض ہوجاتے ہیں۔
جویریہ سعود نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے شوبز سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ آج کل کی لڑکیاں بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور، کترینہ کیف اور کاجول جیسی دیگر اداکاراؤں سے بہت متاثر ہیں جس کے باعث وہ ان کی طرح دکھنے کیلئے محنت کرتی ہیں اور اپنے چہرا ویسا بنانے کی کوشش کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
دوران حج 3 روز تک مسلسل اپنے ہاتھ میں عطرکی خوشبو محسوس کی: جویریہ سعود
سعود نے مجھ سے ایک سوئی برابر بھی جہیز نہیں لیا: سینئر اداکارہ جویریہ سعود
انہوں نے کہا کہ جب میں تصویروں پر فلٹر لگاتی ہوں تو میرے بچے مجھ سے لڑائی کرتے ہیں اور فلٹر لگانے سے منع کرتے ہیں۔
جویریہ کا کہنا تھا کہ میرے بچے مجھ سے سوال کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ اللہ کی تخلیق سے مطمئن نہیں؟ آپ فلٹر کیوں لگاتی ہیں اور بچے میرے موبائل فون سسے فلٹر ایپ ڈیلیٹ کردیتے ہیں لیکن میں چھپکے سے دوبارہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرلیتی ہو

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *