پاکستان

پشاور میں شادی سے انکار پر لڑکی کا نوجوان پر تیزاب حملہ

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پشاور کے علاقے چمکنی میں شادی سے انکار پر لڑکی نے لڑکے پر مبینہ طور پر تیزاب پھینک دیا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان تیزاب سے جھلس گیا، فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی نے تیزاب پھینکنے کے بعد مبینہ طور پر فائرنگ بھی کی۔ واقعے کی ایف آئی آر تھانہ چمکنی میں درج کر لی گئی ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *