نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں سکول کی کینٹین سے کھانا کھانے سے 12 ویں جماعت کا طالبعلم جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے علاقے جےپور کے ایک سکول میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک طالب علم اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 17 سالہ نوجوان کی شناخت پرنس سونی کے نام سے ہوئی جو 12 ویں جماعت کا طالب علم تھا، طالب علم نے سکول کی کینٹین سے پیٹی (patty) کھایا جس کے بعد اس کی حالت بگڑ گئی۔
اہلخانہ کا الزام ہے کہ سکول کی کینٹین سے خریدی گئی ایک خراب اور چکنائی والی پیٹی اس کے گلے میں پھنس گئی تھی۔
اہلخانہ نے الزام لگاتے ہوئے مزید کہا کہ اسکول انتظامیہ بروقت طبی امداد فراہم کرنے میں ناکام رہی جس کے باعث ہسپتال پہنچے تک ان کا بیٹا زندگی کی باز ہار چکا تھا۔
اہلخانہ کی جانب سے سکول انتظامیہ کیخلاف پولیس میں شکایت بھی درج کروائی گئی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سکول آپریٹر امیت کماوت اور ایڈمنسٹریٹر راجیندر کمار کو حراست میں لے لیا اور تمام پہلوؤں سے موت کی وجہ جاننے کیلئے تفتیش کررہی ہے۔
انٹرنیشنل
بھارت: اسکول کینٹین کا کھانا کھانے سے 12ویں جماعت کا طالب علم ہلاک
