نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، سرمایہ کاروں کی جانب سے حالیہ تیزی کے بعد منافع سمیٹنے کے باعث سونے کی قیمت میں دباؤ دیکھا گیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق سپاٹ گولڈ کی قیمت 0.5 فیصد کمی کے بعد 4,326.75 ڈالر فی اونس رہی، جبکہ دسمبر کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز تقریباً ایک فیصد کمی کے ساتھ 4,382.50 ڈالر فی اونس پر آ گئے۔
سونا جمعرات کو 5 جون کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچا تھا، تاہم بعد ازاں قیمت میں 1.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ چاندی کی سپاٹ قیمت 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 64.17 ڈالر جبکہ پلاٹینم 0.3 فیصد کمی کے بعد 1,711.84 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔ پیلیڈیم 1,306.98 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہا۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق حالیہ تیزی کے بعد کچھ سرمایہ کار منافع حاصل کر رہے ہیں، جبکہ فوری طور پر سونے کی قیمت میں مزید اضافے کیلئے کوئی بڑا محرک بھی موجود نہیں۔
دوسری جانب امریکی مہنگائی کے نسبتاً نرم اعداد و شمار نے بھی مارکیٹ پر اثر ڈالا ہے۔ جولائی میں امریکی پروڈیوسر قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ صارفین کی قیمتوں میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اہم خبر
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، سرمایہ کاروں نے منافع سمیٹ لیا
