لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مینوئل سسٹم ختم، کالجز میں داخلےکیسے ہونگےَ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔
حکومت پنجاب کی پیپر لیس مہم کے تحت محکمہ تعلیم 2027 سے کالجز میں مینوئل داخلے نہیں کرے گااورتمام کالجز کے ایڈمیشن آن لائن ہونگے۔
داخلوں کیلئے پراسپیکٹس اور فارمز کا اجراء پیپر میں نہیں ہوگابلکہ پراسپیکٹس ،فارم اور فیسوں کی وصو لی سب آن لائن ہوگی۔
’’24نیوز ‘‘ کے مطابق ڈی پی آئی کالجزڈاکٹر انصر اظہرکاکہناہے کہ یہ فیصلہ ماحول دوست پالیسی کے تحت کیا جا رہا ہے، طلباء اور والدین لائنوں میں لگنے کی بجائے ای سسٹم کے ذریعے داخلے یقینی بنائیں گے۔ رواں سال صرف فیسوں کو آن لائن موڈ میں منتقل کیا گیا،اگلے سال تمام پراسیس آن لائن ہوگا۔
اہم خبر
کالجز میں مینوئل داخلہ سسٹم ختم، نئے طریقہ کار کی تفصیلات سامنے آگئیں
