اہم خبرپاکستان

پاکستان سعودی عرب سفارتی پاسپورٹ پر ویزا شرائط ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط

نیویارک : نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات، باہمی تعاون، علاقائی امن و سلامتی اور دفاعی روابط سمیت اہم دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور اعلیٰ سطح کے روابط کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر سفارتی اور سرکاری و خصوصی پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانی اور سعودی شہریوں کے لیے ویزا شرائط سے باہمی استثنیٰ کے معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اس پیش رفت کو باہمی روابط کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔ملاقات میں مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے متعلق امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے معاہدے کے تحت باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ نے خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔دونوں رہنماو¿ں نے اعلیٰ سطح کے روابط کا تسلسل برقرار رکھنے اور دوطرفہ و علاقائی امور پر قریبی رابطہ کاری جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *