بلوچستان

بلوچستان میں گھر میں گھس کر مسلح افراد کی فائرنگ، ماں بیٹی جاں بحق

نوشکی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان میں مسلح افراد نے گزشتہ شب گھر میں گھس کر ماں اور بیٹی کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع نوشکی کے علاقے کلی مینگل میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئیں اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
’’ایکسپریس نیوز‘‘نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جاں بحق خواتین کی شناخت علی احمد محمد حسنی کی اہلیہ بی بی حنیفہ اور بیٹی حفصہ کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعے کے وقت گھر میں ماں اور بیٹی کے سوا کوئی اور موجود نہیں تھا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *