اہم خبر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 3 روز کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو آئندہ 3 روز کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیلرز مارجن میں 1.34 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔ پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 325 اعشاریہ 43 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 383 اعشاریہ 95 روپے فی لیٹر ہے۔
’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابقاسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن پر نظرثانی کی منظوری دی گئی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں 1 روپے 34 پیسے فی لٹر اضافے کی منظوری دیدی جس کے بعد مجموعی مارجن 10 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے جب کہ ڈیلرز مارجن میں اضافے کے حکومتی فیصلے کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ملتوی کردی ہے۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کا مارجن 1 روپے 34 پیسے بڑھا کر مجموعی مارجن 10 روپے کر دیا ہے۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 1 روپے 34 پیسے لینے کے بعد ہڑتال ملتوی کر دی ہے جب کہ ڈیلرز کے 8 فیصد مارجن کے مطالبے پر ایک مشترکہ کمیٹی بنائی گئی ہے، جو 30 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *