کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس کی تحقیقات پر مقتول کے والد نے الزام عائد کیا ہےکہ کیس میں سندھ حکومت کی ٹیمپرنگ نظر آرہی ہے۔ میر رضا قتل کیس کے ملزمان کی عدم گرفتار ی پر سٹی کورٹ میں وکلاء نے احتجاج کیا اور اس دوران میر رضا کے والد نے کہا کہ ڈاکٹر اسامہ کو اس لیے فارغ کردیا گیا تاکہ وہ جواب نہ دے سکیں۔میر رضا کے والد نے کہا کہ کس کے دباؤ میں صرف تصویروں پر پوسٹ مارٹم رپورٹ بنائی گئی، کیس میں سندھ حکومت کی ٹیمپرنگ نظر آرہی ہے۔میرحسین کا مزید کہنا تھا کہ میرے بیٹےکے کیس میں پولیس کی نااہلی سب کے سامنے ہے۔
اہم خبر
میر رضا کے والد کا بیٹے کے کیس میں سندھ حکومت پر ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کا الزام
