انٹرنیشنل

یوکرین میں روسی ڈرون حملہ، 15 افراد ہلاک، 130 سے زائد زخمی

یوکرین کے شہر کریوی ریہ میں روسی ڈرون حملے کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک جبکہ 130 سے زائد زخمی ہوگئے۔یوکرینی حکام کے مطابق روسی ڈرونز نے شہر میں واقع ایک شاپنگ سینٹر کو نشانہ بنایا، جس کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا، حملے کے بعد امدادی ٹیموں نے متاثرہ مقام پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا اور ملبے تلے دبے افراد کی تلاش شروع کردی۔یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ روسی فورسز نے امدادی کارکنوں کو بھی نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ امدادی کارروائیوں کے دوران بھی علاقے میں ڈرون حملے کئے گئے۔یوکرینی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملبے کی صفائی اور امدادی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔کریوی ریہ یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کا آبائی شہر ہے اور روسی حملوں کے دوران اس شہر کو متعدد بار نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *