پاکستان

ٹک ٹاکر فضیلہ عباسی کو بڑا دھچکا، 25 ارب روپے ٹرانزیکشن کیس خارج کرنے کی درخواست رد

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ میں 25ارب روپے ٹرانزیکشن کیس کو خارج کرنے کی درخواست مستردکردی،ٹک ٹاکر فضیلہ عباسی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تیسرے کیس میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹس کے تحت مقدمہ غیرقانونی قراردیدیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ ایف آئی اے نے کیس میں اختیارات سے تجاوز کیا، عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق شفاف تحقیقات جاری رکھنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے کہاکہ فضیلہ عباسی کیخلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت تحقیقات جاری رہیں گی، مشکوک ٹرانزیکشنز کے ذریعے منی لانڈرنگ کے بظاہر شواہد موجود ہیں،تحقیقاتی ایجنسی اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کے فیصلے میں آزاد ہوگی

سلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ دوران تفتیش ایف بی آر حکام کے مبینہ کردار کا تعین بھی کیا جائے گا، الزامات ثابت نہ ہونے کی صورت میں اکاؤنٹس فوری ڈی فریز کئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ فضیلہ عباسی پر غیرقانونی طور پر رقوم بیرون ملک منتقل کرنے کا الزام ہے

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *