پاکستان

غیر معمولی اقدامات، پنجاب میں تعلیمی ادارے 10 تا 31 مارچ بند رہیں گے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خطے میں جاری جنگی صورتحال کے باعث پیدا ہونے والی غیر معمولی معاشی مشکلات اور ممکنہ پیٹرولیم بحران کے پیش نظر صوبے میں فوری اور غیر معمولی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد وسائل کا مؤثر استعمال، عوام کو سہولت فراہم کرنا اور بحران کے اثرات کو کم سے کم کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پیٹرولیم بحران کے خاتمے تک صوبائی وزراء کے لیے سرکاری فیول کی فراہمی بند کر دی گئی ہے جبکہ سرکاری افسران کی گاڑیوں کے لیے پٹرول اور ڈیزل الاؤنس میں فوری طور پر 50 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔ مزید برآں صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسران کے ساتھ چلنے والی پروٹوکول گاڑیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ناگزیر سیکیورٹی ضروریات کے تحت صرف ایک گاڑی صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسران کے ہمراہ رکھنے کی اجازت ہوگی

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *