پاکستان

پاکستان ویت نام کیساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: صدر مملکت کا قومی دن پر پیغام

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ویت نام کے صدر ٹولام، حکومت اور ویت نام کے عوام کو 81 ویں قومی دن کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
ایوانِ صدر کے پریس وِنگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی خط میں کہا کہ 1945ء میں آزادی حاصل کرنے کے بعد سے ویت نام نے متعدد چیلنجوں پر قابو پایا ہے اور سیاسی، معاشی اور سماجی شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔پاکستان ویت نام کے ساتھ اپنے خوشگوار اور دوستانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے لیے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور اس کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہے۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ویت نام آئندہ سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ منائیں گے۔ اس اہم سنگِ میل کے موقع پر صدر مملکت نے صدر ٹو لام کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی تاکہ اس اہم موقع کو مل کر یادگار بنایا جاسکے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط بنایا جاسکے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *