پاکستانسپورٹس

لارڈز ٹیسٹ میں سلمان علی آغا کے شاندار کیچ نے سب کو حیران کر دیا، ویڈیو وائرل

ارڈز (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے لارڈز ٹیسٹ میں شاندار کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے بارہویں کھلاڑی سلمان علی آغا نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز 48 ویں اوور میں شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا۔
خرم شہزاد کی گیند پر انگلش بیٹر جارڈن کوکس نے بیک فٹ پر ڈرائیو کھیلنے کی کوشش کی، تاہم گیند ایج لگ کر سلپ میں سلمان علی آغا کے دائیں جانب گئی۔ آغا نے فوری طور پر ڈائیو لگاتے ہوئے ایک ہاتھ سے مشکل کیچ تھام لیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *