پاکستان

سیاسی جماعتیں بروقت بلدیاتی انتخابات کروا لیتیں تو نئے صوبوں کا ایشو اس طرح سامنے نہ آتا:حمزہ شہباز

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہاہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کے درمیان بامعنی ڈائیلاگ ناگزیر ہے۔سیاسی جماعتیں بروقت بلدیاتی انتخابات کروا لیتیں تو نئے صوبوں کا ایشو اس طرح سامنے نہ آتا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے صحافتی تنظیم’’ پیما‘‘ کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت نئے صوبوں اور بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔
’’24نیوز ‘‘ کے مطابق حمزہ شہباز نےاس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کے درمیان بامعنی ڈائیلاگ ناگزیر ہے،سیاسی جماعتیں اگر بروقت بلدیاتی انتخابات کروا لیتیں تو نئے صوبوں کا ایشو اس طرح سامنے نہ آتا۔ بلدیاتی انتخابات قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے ساتھ ہی ہونے چاہئیں تاکہ نچلی سطح تک جمہوری نظام مؤثر انداز میں کام کرسکے۔
سابق وزیراعلیٰ نے بیوروکریسی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی نے حکومت اور عوام کے درمیان فاصلے پیدا کر دیئے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *