اہم خبرپاکستانکاروبار

وفاقی حکومت کا منافع بخش ادارے پاکستان منرل ڈیویلمپنٹ کارپوریشن کی نجکاری کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے منافع بخش ادارے پاکستان منرل ڈیویلمپنٹ کارپوریشن کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا،پی ایم ڈی سی کی مزدور یونین نے مزدوروں کے روزگار اور حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے ، ذرائع کے مطابق کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے رائٹ سائزنگ نے وزارت پٹرولیم کو پی ایم ڈی سی کی مجوزہ نجکاری کے حوالے سے ورکنگ کرنے کی ہدایت کی تھی،پی ایم ڈی سی پہلی وفاقی کمپنی ہے جس کو تمام صوبوں میں کان کنی کے منصوبوں کو 50سالہ تجربہ ہے ،پی ایم ڈی سی اس وقت نمک کے 5اور کوئلے کے چار ,جائنٹ وینچر کے 7جبکہ ایکسپلوریشن کے تین منصوبوں پر کام کر رہا ہے ،پی ایم ڈی سی کے پاس پورے ملک میں 61ہزارایکٹر پر مائننگ کی لیز ہے جبکہ 2لاکھ 47ہزار ایکٹر پر ایکسپلوریشن لیز ہے ،پی ایم ڈی سی کے محصولات گذشتہ 5سالوں کے دوران بڑھ کر ساڑے5ارب تک پہنچ گئے ہیں جبکہ اس ادارے کا خالص منافع 2ارب روپے سے زائد ہے۔واضح رہے کہ آل پاکستان مزدور اور ورکرز یونین نے پی ایم ڈی سی کے مزدوروں اور ورکرز کے حقوق کے تحفظ اور روزگار کی فراہمی کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *