انٹرنیشنلاہم خبرپاکستان

حوثیوں کا سعودی عرب پر حملہ انتہائی قابل مذمت ، یہ پاکستان پر بھی حملہ ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حوثیوں کا سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔اسلام آباد کو وفاقی علاقہ رکھا جاسکتا ہے اور ممکن ہے مزید ایک دو وفاقی علاقے بھی بنائے جائیں جو براہ راست وفاق کے زیر انتظام ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوے کہا کہ یہ پاکستان پر بھی حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نئے صوبوں کے بجائے انتظامی یونٹس کے قیام کی بحث ہونی چاہیے، جبکہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ بحث میں کہیں بھی صوبوں کا لفظ استعمال نہیں ہورہا بلکہ انتظامی یونٹس کی بات کی جارہی ہے، نہیں معلوم کہ صوبوں کا لفظ کہاں سے آیا۔ انہوں نے کہا بعض افراد کو پنجاب میں مزید صوبے بننے پر اعتراض نہیں لیکن اپنے اپنے علاقوں میں صوبے بننے پر اعتراض ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے انتظامی یونٹس کے معاملے پر ابھی تک کوئی متفقہ اجلاس کرکے رائے کا اظہار نہیں کیا، تاہم پارٹی رہنماو¿ں کی انفرادی آرا سامنے آرہی ہیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی طویل عرصے سے اس بات کے حامی ہیں کہ اٹھارہویں ترمیم میں کی گئی اختیارات کی منتقلی پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ اب وقت آگیا ہے کہ اسے مزید مضبوط کیا جائے تاکہ اختیارات ضلعی اور شہری حکومتوں کو منتقل ہوسکیں۔خواجہ آصف نے کہاکہ اٹھارہویں ترمیم کی اصل روح اور اسپرٹ پر عملدرآمد ہونا چاہیے، تاہم وقت کے ساتھ اسے مزید مو¿ثر بنانے کی ضرورت ہے۔اسلام آباد کو صوبہ بنانے سے متعلق سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ اسلام آباد کو صوبہ بنانے کے بجائے اسے وفاقی علاقہ ہی رکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا دنیا کے کئی ممالک میں وفاقی علاقے موجود ہیں، واشنگٹن بھی وفاقی علاقہ ہے، اسی طرح اسلام آباد کو وفاقی علاقہ رکھا جاسکتا ہے اور ممکن ہے مزید ایک دو وفاقی علاقے بھی بنائے جائیں جو براہ راست وفاق کے زیر انتظام ہوں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *