بلوچستان

حقدار ملازمین کی ترقی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا ثبوت ہے,صادق عمرانی

کوئٹہ:بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بے روزگاری کے خاتمے، امن و امان کے قیام سمیت عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جو سنجیدہ کوششیں جاری ہیں اس کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز سول سیکرٹریٹ کے سکندر جمالی آڈیٹوریم میں ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے ترقی پانے والے ملازمین کو آرڈرز فراہم کیے جانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر تقریب کے دیگر شرکاءمیں محکمہ آبپاشی کے افسران و اہلکاروں کے علاو¿ہ کلرک یونین کے عہدیداران و دیگر لوگ کثیر تعداد میں موجود تھے۔ تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صوبائی حکومت بے روزگاری کے خاتمے کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ انہیں وزارت کی ذمہ داری جب ملی تو انہوں نے لواحقین کوٹے کے تحت التواءکا شکار کیس پر کام شروع کرواکے اسی جگہ ایک پروکار تقریب میں 117 بیوہ، یتیم لواحقین کو تعیناتی کے آرڈرز فراہم کیے، انہوں نے کہا کہ کسی ضرورت مند حقدار کو نوکری یا ترقی کے آرڈرز دینا میرے ایک اعزاز کی بات ہے اور اس کام سے مجھے جو خوشی مل رہی ہے وہ میں بیان نہیں کرسکتا ۔ میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ ترقی پانے والے ملازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اپنے فرائض منصبی کو ایمانداری سے انجام دیتے ہوئے محکمے اور صوبے کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے، اس موقع پر تقریب سے محکمے کے افسران و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ترقی پانے والے ملازمین کو مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی اور سیکرٹری آبپاشی سہیل الرحمان بلوچ اور ان کی ٹیم کی بہترین کاوشوں کے نتیجے میں محکمہ ترقی کے منازل طے کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ سینکڑوں حقدار ملازمین کو ترقی کے آرڈرز ملنے سے پورے محکمے میں خوشی کی لہر دوڑ اٹھی ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترقی پانے والے ملازمین مزید جانفشانی سے اپنے فرائض منصبی انجام دینے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔ one headline in 14 wrods

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *