اسلام آباد :نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سفیر عاصم افتخار احمد پاکستان کے نئے سیکریٹری خارجہ ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے سفارتی عہدوں پر تقرریوں کی منظوری دے دی ہے۔ عاصم افتخار احمد اس وقت اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے مطابق عاصم افتخار احمد وزارت خارجہ کی قیادت کرتے ہوئے پاکستان کے قومی مفادات کو پیشہ ورانہ انداز میں آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عاصم افتخار احمد کی قیادت میں دفتر خارجہ پاکستان کے مفادات کو واضح اور مو¿ثر حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھائے گا۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سفارتی عہدوں پر تقرریوں کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت سفیر عاصم افتخار احمد کو پاکستان کا نیا سیکریٹری خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ موجودہ سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔پاکستان کی 33ویں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ 17 ستمبر 2026 کو سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوں گی۔ آمنہ بلوچ نے 11 ستمبر 2024 کو سیکریٹری خارجہ کے منصب کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور تقریباً دو سال تک وزارت خارجہ کی قیادت کی۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے آمنہ بلوچ کی تین دہائیوں پر محیط سفارتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک اہم سفارتی دور میں وزارت خارجہ کی قیادت کی۔ ان کی خدمات، تجربے اور قیادت کو سراہتے ہیں اور قومی و سفارتی معاملات میں ان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اسحاق ڈار کے مطابق آمنہ بلوچ سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی سفارتی ذمہ داریاں جاری رکھیں گی اور ترکیہ میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گی۔ اس تقرری کے ذریعے ان کے وسیع سفارتی تجربے سے پاکستان کے ترکیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔دوسری جانب نئے سیکریٹری خارجہ عاصم افتخار احمد کو وزارت خارجہ کی قیادت ایک ایسے وقت میں مل رہی ہے جب پاکستان کو خطے اور عالمی سطح پر متعدد اہم سفارتی چیلنجز کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے ان کا موجودہ کردار انہیں کثیرالجہتی سفارت کاری اور عالمی فورمز پر پاکستان کے مو¿قف کی نمائندگی کا اہم تجربہ فراہم کرتا ہے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ عاصم افتخار احمد اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور سفارتی تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کے مفادات کو مو¿ثر انداز میں آگے بڑھائیں گے۔ ان کی قیادت میں دفتر خارجہ خارجہ پالیسی کے اہم اہداف کے حصول، عالمی سطح پر پاکستان کے مو¿قف کو اجاگر کرنے اور دوست ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مو¿ثر کردار ادا کرے گا۔عاصم افتخار احمد کی بطور سیکریٹری خارجہ تعیناتی کے بعد وزارت خارجہ میں قیادت کی منتقلی کا عمل آمنہ بلوچ کی ریٹائرمنٹ کے بعد مکمل ہوگا۔ یوں ایک تجربہ کار سفارت کار کی طویل مدت پر محیط خدمات کے اختتام کے بعد دفتر خارجہ کی ذمہ داری ایک ایسے سفارت کار کو منتقل ہوگی جو اقوام متحدہ اور عالمی سفارت کاری کے محاذ پر پاکستان کی نمائندگی کا تجربہ رکھتے ہیں
اہم خبرپاکستان
سفیر عاصم افتخار احمد پاکستان کے نئے سیکریٹری خارجہ مقرر
