اہم خبرپاکستان

صدر آصف علی زرداری لندن کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد :صدر مملکت آصف علی زرداری بیرون ملک نجی دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت کچھ دیر قبل اسلام آباد پہنچے، جہاں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نجی دورے پر لندن گئے تھے، جہاں انہوں نے قیام کے دوران اپنا طبی معائنہ بھی کروایا۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی وطن واپسی کے بعد صدارتی ذمہ داریاں معمول کے مطابق انجام دی جائیں گی۔ صدر آصف علی زرداری کی بیرون ملک موجودگی کے دوران چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کی حیثیت سے آئینی امور انجام دیے۔ صدر مملکت کی وطن واپسی کے بعد قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں بھی اختتام پذیر ہوگئیں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *