اہم خبرپاکستان

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ اجلاس، اتحادی حکومت کو مستحکم رکھنے کے عزم کا اعادہ

لاہور : گورنر ہاوس لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ پی پی پی کی نمائندگی کرنے والوں میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، پی پی پی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ، قمر زمان کائرہ اور علی قاسم گیلانی شامل تھے۔ مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ خان، سینیٹر اور وزیراعلیٰ پنجاب کی سینئر مشیر انوشہ رحمان، خواجہ سعد رفیق اور پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کی۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب راو¿ عبدالکریم اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب افتخار سہو بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق، اجلاس کے دوران کوآرڈینیشن کمیٹی کے ارکان نے گزشتہ اجلاس میں متفقہ طور پر کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں جماعتوں نے باہمی مشاورت کے بعد کوآرڈینیشن کمیٹی کا اگلا اجلاس جلد بلانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے اتحادی حکومت کے استحکام کو برقرار رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ دونوں جماعتوں نے اس بات کی توثیق کی کہ قومی استحکام کے لیے یہ اتحاد پائیدار ہے، عارضی نہیں، اور اس کا مقصد جمہوریت کو مضبوط بنانا اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *