اہم خبربلوچستان

کوئٹہ ،سریاب روڈ پر مسلح نقاب پوش دن دیہاڑے نجی بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

کوئٹہ (آن لائن)کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر مسلح نقاب پوش افراد دن دیہاڑے نجی بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب میں واقع نجی بینک میں نامعلوم مسلح نقاب پوش افراد اسلحہ کے زور پر داخل ہوئے بینک کے عملے اور وہاں موجود لوگوں کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔مسلح افراد سے پیسے سڑک پر گر گئے اور ٹریفک بلاک کرکے جاتے ہوئے لوگوں میں پیسے تقسیم کرکے آسانی سے فرار ہوئے ذرائع کے مطابق مسلح افراد بینک سے 59 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *