راولپنڈی:امریکی دفاعی پیداواری کمپنی پاور یوایس کے وفد کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، رابرٹ بریٹ ویلیکووچ کی زیر قیادت وفد سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی ٹیکنالوجی میں بدلتے رجحانات پر تبادلہ خیال۔آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی پیداواری صنعت سے وابستہ امریکی کمپنی ‘پاور یو ایس’ کے ایک وفد نے رابرٹ بریٹ ویلیکووچ کی زیر قیادت جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی ٹیکنالوجی میں ابھرتے ہوئے رجحانات اور دفاعی سازوسامان کی خریداری، پیداوار اور استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے قومی سلامتی اور دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے میں جدت اپنانے اور جدید رجحانات کے مطابق حل کی اہمیت پر زور دیا، دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا،،
اہم خبربلوچستان
امریکی دفاعی پیداواری کمپنی پاور یوایس کے وفد کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
