اہم خبربلوچستان

ہرنائی میں پانچ کوئلہ کانوں پر مسلح حملہ، مشینری نذر آتش، ملزمان فرار

کوئٹہ: ہرنائی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے 5 کوئلہ کانوں پر حملہ کرکے نصب مشینری کو نذر آتش کرکے فرار ہوگئے پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شب ہرنائی میں طالب لیز کوئلہ مائنز ایریا میں نامعلوم مسلح افراد نے 5 کوئلہ کانوں پر حملہ کرکے وہاں پر نصب مشینری جس میں 3 انجن اور 2 کمپریسر سمیت دیگر قیمتی مشینوں کو آگ لگادی اور فرار ہوگئے بتایا جاتا ہے کہ ٹھیکیدار عبدالخالق ، حضرت ، محمد نبی ، شیخ محمد اور نجیب کی کوئلہ کانوں کی مشینری کو جلایا گیا ہے۔ مزید کارروائی پولیس کررہی ہے

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *