کوئٹہ : وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے، ضروری طبی آلات کی فراہمی اور صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات کو مو¿ثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں حکومت بلوچستان صحت کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقوں کے عوام کو بھی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے‘ےہ بات انہوں نے مختلف وفود سے بات چےت کرتے ہوئے کہی‘انہوں نے کہا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت کی کارکردگی بہتر بنائی جا رہی ہے جبکہ عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے نئے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔ وزیر صحت نے کہا کہ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر طبی عملے کی دستیابی، ہسپتالوں میں صفائی، ادویات اور ضروری طبی آلات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ صحت کے شعبے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، عوام کو علاج کی بہتر سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو صحت کے شعبے میں درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر رہی ہے اور صحت کے شعبے میں اصلاحات کا مقصد عوام کو جدید، مو¿ثر اور باعزت طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
اہم خبربلوچستان
وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کا سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات بہتر بنانے کا عزم
