پاکستان

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز

کراچی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آ گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھنے میں آئی، 1200 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 276 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 596 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ٹرمپ کی ایران پر حملوں کی دھمکی کے بعد ایشیائی مارکیٹس مندی کا شکار ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *