پاکستان

اگر سسٹم ناکام ہو گیا ہے تو محسن نقوی کو فوری استعفیٰ دینا چاہیے : بینظیر شاہ

اسلام آباد سینئر صحافی بینظیر شاہ نے کہا ہے کہ اگر ملک کا نظام واقعی “کولیپس” کر چکا ہے تو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے یا وزیراعظم شہباز شریف کو ان سے استعفیٰ لے لینا چاہیے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بینظیر شاہ نے کہا کہ محسن نقوی 2023 سے اس نظام کا حصہ ہیں، اس لیے موجودہ صورتحال کی ذمہ داری ان پر بھی عائد ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک وفاقی وزیر اپنی ہی حکومت کے نظام پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہا ہے تو وزیراعظم کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *