گلاسگو فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز کے باکسنگ ایونٹ میں تمغہ حاصل کرنے والی پہلی پاکستان خاتون بن گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز کی 60 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ سیمی فائنل میں انہیں کینیڈا کی باکسر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی فاطمہ زہرا کو سیمی فائنل میں کینیڈین باکسر ماریا نے شکست دے دی۔ پہلے راؤنڈ میں حریف باکسر کو چار ایک کی برتری حاصل تھی تاہم دوسرے راؤنڈ میں ریفری نے مقابلہ روک دیا۔
