ایران نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز عوام کے لیے کھلی ہے، تاہم امریکی اور اسرائیلی جہاز یہاں سے گزرنے کی صورت میں نشانہ بنائے جائیں گے۔ ایران کی پاسداران انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی چیلنج کیا اور کہا کہ اگر ہمت ہے تو امریکی بحریہ جہاز تعینات کر کے دکھائے یا تیل بردار جہازوں کی حفاظت کرے۔
ترجمان پاسداران انقلاب نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی فوج کا انتظار کیا جا رہا ہے اور امریکیوں کو 1987 میں امریکی سپر ٹینکر پر لگنے والی آگ اور حالیہ آئل ٹینکرز پر حملے یاد رکھنے چاہئیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر امریکی بحریہ کمرشل جہازوں کو سکیورٹی فراہم کر سکتی ہے اور جہازوں کے انشورنس میں امریکی مالیاتی ادارے مدد کریں گے۔ ایران نے اس پر واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کھلی ہے، لیکن مخصوص امریکی اور اسرائیلی جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
