کراچی میں ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بسوں کے کرایوں میں بھی نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
شہر میں بسوں کا کم از کم کرایہ 30 روپے سے بڑھا کر 50 روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ کرایہ 100 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
حالیہ دنوں میں حکومت نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 55 روپے کا اضافہ کیا گیا۔
اس اضافے کے بعد ملک میں پیٹرول کی قیمت 321 روپے 17 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
