اہم خبرپاکستان

زونگ کا پاکستان میں پہلا اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ اقدام

اسلام آباد: پاکستان کے معروف ٹیکنالوجی سروسز ادارے زونگ نے آئی ایس پی انوائرنمنٹل سلوشنز (آئی ایس پی ای ایس) کے اشتراک سے پیکو ڈراپ متعارف کروا دیا ہے، جو پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ اسٹیشنز ہیں۔ یہ اقدام روزمرہ دفتری ماحول میں پائیداری کے لیے ٹیکنالوجی، ڈیٹا اور سرکلر اکانومی کے اصولوں کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔اسمارٹ ری سائیکلنگ اسٹیشنز زونگ کے متعدد دفاتر میں نصب کی جا رہی ہیں جہاں پلاسٹک، کاغذ اور دھات سمیت جیسے ری سائیکل مواد کو فضلہ پھینکنے کے مقام پر ہی الگ کرنے اور دوبارہ قابلِ استعمال بنانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ پیکو ڈراپ سٹیشن ری سائیکلنگ کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے کچرے پھینکنے کے مقام پر ہی اسکی درجہ بندی کرنے کے لیئے ٹیکنالوجی پر مبنی طریقہ کار متعارف کرواتا ہے۔ جس کے ذریعے دوبارہ قابلِ استعمال کچرے کو لینڈ فلز تک پہنچنے سے روکا جا سکے گا اور ذمہ دارانہ انداز میں اشیاءکے استعمال اور تلفی کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ اس اقدام کا بنیادی حصہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے منسلک ویسٹ مینجمنٹ نظام ہے، جو کچرے میں جمع کیے جانے والے مواد، اس کی مقدار اور کلیکشن سے متعلق معلومات ریکارڈ کرے گا۔ اس طرح کچرا پھینکے جانے سے لے کر اس کی ریکوری تک پورے عمل کا ایک قابلِ نگرانی ریکارڈ تشکیل پائے گا۔ یہ اقدام زونگ کے اس وسیع تر عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ٹیکنالوجی کو صرف رابطے تک محدود رکھنے کے بجائے اسے ماحولیاتی اور سماجی مسائل کے حل اور مثبت اثرات پیدا کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جائے۔ایک نظام کے تحت زونگ کے ملازمین کو دوبارہ قابلِ استعمال مواد جمع کروانے پر کریڈٹس دیے جائیں گے، جبکہ وہ ڈیجیٹل طریقے سے اپنی شرکت کو ٹریک کرنے اور جمع شدہ انعامات حاصل کرنے کے قابل ہوں گے۔ ذمہ دارانہ رویے کو عملی پذیرائی سے جوڑتے ہوئے اس اقدام کا مقصد ری سائیکلنگ کو مزید آسان اور دلچسپ بنانا، جبکہ کام کی جگہ پر ماحولیاتی ذمہ داری کے مضبوط کلچر کو فروغ دینا ہے۔اس اقدام پر زونگ کی ہیڈ آف اسٹریٹیجی اور کمپنی ترجمان، نبیلہ یزدانی کا کہنا تھا کہ،“ پائیداری کا تسلسل زونگ میں ہمارے روزمرہ کے طریقہ کار، ویلیو کریئیشن اور ذمہ دارانہ فیصلوں کا حصہ ہے۔ پیکو ڈراپ اس بات کی مثال ہے کہ ٹیکنالوجی، ڈیٹا اور ملازمین کی شرکت کو یکجا کرکے ویسٹ مینجمنٹ کو مزید م¶ثر اور قابلِ پیمائش بنایا جا سکتا ہے۔ ہم ٹیکنالوجی کو صرف رابطے کا ذریعہ نہیں بلکہ پائیدار آپریشنز، وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال اور مثبت ماحولیاتی و سماجی اثرات کے لیے بھی اہم قوت سمجھتے ہیں۔ یہ اقدام ایک زیادہ سرکلر اور پائیدار ورک پلیس کے لیے قابلِ توسیع ماڈل کی جانب عملی قدم ہے۔آئی ایس پی انوائرنمنٹل سلوشنز (ISPES) کی سی ای او ڈاکٹر ظلِ مریم نے شراکت داری پر گفتگو کرتے ہوئے کہا،“یہ اعانت محض کچرا جمع کرنے کے مقامات تک محدود نہیں بلکہ سرکلر اکانومی کی بنیاد مضبوط کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ اسمارٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے کچرے کو تلف کرنے کے مقام پر ہی الگ کیا جائے گا، جس سے قابلِ ری سائیکل مواد کی مکمل ریکوری اور ری سائیکلنگ ممکن ہو سکے گی۔ ہمیں زونگ کے ساتھ مل کر صاف اور پائیدار مستقبل کے لیے ڈیجیٹل اور فزیکل انفراسٹرکچر کی تعمیر پر فخر ہے۔ ورلڈ کلین اپ ڈے کے موقع پر یہ شراکت داری زونگ کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ پائیداری کو وقتی سرگرمی کے بجائے روزمرہ اور قابلِ پیمائش عملی اقدام بنایا جائے۔ ٹیکنالوجی، ڈیٹا، ملازمین کی شرکت اور سرکلر اکانومی کے اصولوں کو یکجا کرتے ہوئے زونگ کچرے میں کمی، ذمہ دارانہ استعمال اور زیادہ پائیدار مستقبل کی بنیاد مضبوط کرنے کی جانب عملی قدم اٹھا رہا ہے

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *