پاکستانکاروبار

سرمایہ کاروں کی آئیسکو کے 51 سے 100 فیصد تک شیئرز کے حصول میں دلچسپی

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کے لیے 10 سرمایہ کاروں اور کاروباری گروپوں نے اظہار دلچسپی جمع کرائے ہیں۔
ترجمان نجکاری کمیشن کے مطابق سرمایہ کاروں نے آئیسکو کے 51 سے 100 فیصد تک شیئرز کے حصول میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
اس کے علاوہ ترکی کی 3 توانائی کمپنیوں نے آئیسکو نجکاری میں دلچسپی ظاہر کی جب کہ پاکستان کے کاروباری گروپس نے بھی آئیسکو کی نجکاری کے عمل میں دلچپسی ظاہر کی۔
مشیر نجکاری محمد علی کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کا ردِعمل پاکستان کے بجلی تقسیم کے شعبے میں موجود امکانات پر اعتماد کا عکاس ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *