اہم خبربلوچستان

بلوچستان پولیس کو 865 موٹر سائیکلیں، گشت اور رسپانس مؤثر بنانے کا فیصلہ

کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وڑن اور آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کی کاوشوں کے تحت بلوچستان پولیس کو جدید پولیسنگ نظام سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے بھر میں پولیس کو **865 موٹر سائیکلیں** فراہم کردی گئیں۔ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق موٹر سائیکلوں کی فراہمی سے صوبے کے شہری اور دور دراز علاقوں میں پولیس گشت کا نظام مزید مو¿ثر ہوگا جبکہ گنجان آبادی والے علاقوں میں پولیس کی فوری رسائی بھی ممکن بنائی جاسکے گی۔ موٹر سائیکلوں کے استعمال سے پولیس اہلکاروں کو کم وقت میں جائے وقوعہ تک پہنچنے میں مدد ملے گی جبکہ وقت اور ایندھن کی بھی بچت ہوگی۔ ترجمان کے مطابق **سی ٹی ڈی بلوچستان کو 298 موٹر سائیکلیں** فراہم کی گئی ہیں جبکہ **ڈسٹرکٹ پولیس کوئٹہ کو 30 موٹر سائیکلیں** مل گئی ہیں۔ نئی موٹر سائیکلیں فوری رسپانس، گشت اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال کی جائیں گی۔ بلوچستان پولیس کے مطابق دشوار گزار اور تنگ علاقوں میں پولیس کی رسائی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم کے سدباب اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید مو¿ثر بنانے میں بھی یہ اقدام معاون ثابت ہوگا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *