2500 کروڑ روپے کے نقصان کے باوجود بادشاہت برقرار! شاہ رخ خان 2026ء میں بھی بھارت کے سب سے امیر ترین اداکار ہیں۔ ہورون انڈیا کی امیر ترین شخصیات کی تازہ ترین فہرست برائے 2026ء کے مطابق، کنگ خان کی مجموعی دولت 2,490 کروڑ روپے کم ہو کر اب 10,000 کروڑ روپے رہ گئی ہے، جو کہ پچھلے سال 12,490 کروڑ روپے تھی۔ اس نمایا کمی کے باوجود وہ سرِ فہرست ہیں۔ ان کی اس دولت میں فلموں، اشتہارات اور ان کے پروڈکشن ہاؤس ‘ریڈ چلیز’ کے علاوہ آئی پی ایل ٹیم کے اثاثے بھی شامل ہیں۔ فہرست میں امیتابھ بچن دوسرے اور سلمان خان تیسرے نمبر پر ہیں۔ شاہ رخ خان ان دنوں اپنی نئی فلم ‘کنگ’ پر کام کر رہے ہیں جو 24 دسمبر 2026ء کو ریلیز ہوگی۔ بالی ووڈ کنگ کی اس بے مثال کامیابی اور دولت کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟ کمنٹس میں بتائیں!
انٹرنیشنل
