اہم خبربلوچستان

بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد پہنچ گئے، اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع، سرگرمیاں تیز ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ان کی اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں پارٹی رہنماو¿ں اور اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں کے باعث سیاسی سرگرمیوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔ ملاقاتوں میں باہمی سیاسی رابطوں، پارلیمانی امور اور آئندہ کی حکمت عملی سمیت مختلف امور زیر بحث آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *