اہم خبربلوچستان

ظہور بلیدی، بلال کاکڑ ملاقات، بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات پر اتفاق

کوئٹہ :صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور بلیدی سے چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ بلال خان کاکڑ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں، سرمایہ کاری کے فروغ، معاشی سرگرمیوں میں اضافے اور صوبے میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی تشکیل سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات، دستیاب وسائل کو معاشی ترقی کے لیے بروئے کار لانے اور ترقیاتی منصوبوں میں نجی شعبے کی شمولیت کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی اور سرمایہ کاری کے عمل کو مزید مو¿ثر اور آسان بنانے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔میر ظہور بلیدی نے کہا کہ بلوچستان کی پائیدار ترقی کے لیے مو¿ثر منصوبہ بندی، وسائل کا بہتر استعمال اور سرمایہ کاری کا فروغ بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں موجود قدرتی و معاشی وسائل کو ترقی کے عمل سے منسلک کرکے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں اور معاشی سرگرمیوں کو وسعت دی جا سکتی ہے۔چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ بلال خان کاکڑ نے صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ، سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات سے متعلق امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ملاقات میں صوبے کے ترقیاتی و معاشی معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *