اہم خبرپاکستان

حکومت اور اپوزیشن میں رابطے، وزیراعظم کی محمود خان اچکزئی کو مذاکرات کی دعوت

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان نے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط لکھ دیا، جس میں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات اور الیکشن کمیشن کی تعیناتیوں سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے محمود خان اچکزئی کو وزیراعظم ہاوس آنے کی دعوت دی ہے۔ خط میں آئندہ ملاقات کے حوالے سے مشاورت اور الیکشن کمیشن کی تعیناتیوں سمیت دیگر متعلقہ امور زیر بحث آنے کا امکان ہے۔اپوزیشن ترجمان آخوندزادہ حسین یوسفزئی نے وزیراعظم کی جانب سے خط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خط موصول ہو گیا ہے۔آخوندزادہ حسین یوسفزئی کا کہنا تھا کہ حکومت ماضی میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران کیے گئے وعدوں اور کمٹمنٹس سے پیچھے ہٹتی نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ اور دیگر متعلقہ افراد سے توقع ہے کہ وہ اپنی زبان پر قائم رہیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بھیجے گئے خط میں اپوزیشن لیڈر کو وزیراعظم ہاو¿س میں ملاقات کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *